جاز کو بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈز میں”مؤسٹ ریکمنڈڈ کمپنی آف 2025″کا اعزاز دیا گیا

جاز کو بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈز میں”مؤسٹ ریکمنڈڈ کمپنی آف 2025″کا اعزاز دیا گیا

اسلام آباد – 18 اکتوبر 2025: پاکستان کے صفِ اول کے ڈیجیٹل آپریٹر جاز کو پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (PSHRM) اور انگیج کنسلٹنگ کی جانب سے منعقدہ بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز میں “مؤسٹ ریکمنڈڈ کمپنی آف 2025” کا اعزاز دیا گیا ہے۔

جاز کی چیف پیپل آفیسر تزئین شاہد نے اس کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا،”یہ اعزاز ہمارے لوگوں کے اعتماد جذبے، اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جاز اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہر فرد کو ترقی کے مساوی مواقع، شمولیت کا احساس اور فرق پیدا کرنے کا اختیار ملنا چاہیے۔ ہم اپنے لوگوں میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے اور ایسا ماحول بناتے رہیں گے جہاں وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

یہ ایوارڈ جاز کے اُس سفر کا حصہ ہے جس کا مقصد ایک جامع اور بااختیار ادارہ جاتی ماحول قائم کرنا ہے۔ حال ہی میں جاز کو GDEIB اور گلوبل DEI بینچ مارکس ایوارڈز 2025 میں ’’ مؤسٹ انکلیوسِو کمپنی ‘‘ جبکہ IFC-PBC کی جانب سے ایمپلائر آف چوائس جینڈر ڈائیورسٹی ایوارڈ بھی دیا گیا۔

پاکستان کی نمایاں سروس کمپنی کے طور پر جاز کا عزم ہے کہ وہ مضبوط ادارہ جاتی ثقافت، بااختیار ٹیم اور حوصلہ افزا ماحول کو مزید فروغ دیتا رہے۔