بیٹی کے قتل کا مقدمہ سگی ماں سمیت چار افراد پر درج، قتل کے الزام میں پولیس نے ماں اور دیگر نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
بیٹی کے قتل کا مقدمہ سگی ماں سمیت چار افراد پر درج، قتل کے الزام میں پولیس نے ماں اور دیگر نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز قبل محمود آباد کے علاقے میں رہائش پذیر 18 سالہ دوشیزہ نیہا کی سراسر موت واقع ہوئی تھی جسے خودکشی کا واقع قرار دیا جارہا تھا شوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء پیش کی گئی جس پر ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے ایک تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے


اور مختلف شواہد کی روشنی میں خودکشی قتل میں تبدیل ہو گئی جس پر محمود آباد پولیس اسٹیشن نے ریلوے کالونی کی رہائشی 19 سالا نہیا ولد مبین کے قتل کا مقدمہ نیہا کی والدہ آشی، صائمہ مغل , صابر مہر، فرمان مغل پر وومین پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او محمود آباد رحیم گوپانگ کی مدعیت میں زیردفعات 302 ، 201 34 ppc کے تحت درج کر کے مقتولہ نیہا کی والدہ صائمہ مغل سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا مزید تفتیش شروع کردی