پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا۔

ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب، لینڈسلائیڈز اوردیگرقدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدددےگا اور یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔ ترجمان اسپارکو

ترجمان اسپارکو کے مطابق رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہوگا، اس سےقبل ای او ون اور کے ایس ون سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے جاچکےہیں.