بھارت میں ٹرین کی زد میں آنے والا لڑکا معجزانہ طور پر بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم عمر لڑکا سامان پکڑ کر ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے لگا اور اس دوران ٹرین کی زد میں آگیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا ٹرین کے نیچے گرا تو لوگوں کا ہجوم دیکھنے کے لیے آگیا۔
ٹرین کے گزرنے کے بعد جب لوگوں نے لڑکے کو اٹھایا تو وہ معجزانہ طور پر محفوظ تھا اور اسے کوئی خراش تک نہیں آئی۔
وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل ایسا ہی ایک واقعہ ارجنٹینا میں پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موبائل فون میں مگن شخص کس طرح ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔
ویڈیو میں ایک شخص کو موبائل فون میں مگن ہو کر ریلوے لائن کے پاس سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والا شخص فون میں اس قدر مصروف ہے کہ چلتے ہوئے ٹرین کی پٹریوں پر آگیا، اس دوران ٹرین سے اسے زوردار ٹکر لگی تاہم خوش قسمتی سے وہ ٹرین کے نیچے آنے سے بچ گیا۔
https://www.instagram.com/p/DP1JIPoAKmA/























