پابندیوں سے متعلق نئی پالیسی نامنظور، صحافیوں نے پینٹاگون میں دفتر خالی کردیے

پابندیوں سے متعلق نئی پالیسی نامنظور، صحافیوں نے پینٹاگون میں دفتر خالی کردیے

غیر ملکی میڈیا
امریکا میں 30 سے زائد نیوز اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی پر دستخط سے انکار کردیا۔

درجنوں صحافیوں نے امریکی محکمہ دفاع میں اپنے دفاتر خالی کردیے، پینٹاگون کاپریس ایریا بھی سنسان ہو گیا.

میڈیا اداروں نے نئی پالیسی کو آزادی صحافت اور آزادانہ رپورٹنگ کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔ ایک بیان میں کہا کہ پابندیاں امریکی فوج کی رپورٹنگ کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن نے اسے صحافتی آزادی کے لیے سیاہ دن قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ پینٹاگون نے میڈیا کو حساس مواد شائع نہ کرنے کا حلف نامہ دینے کا پابند کیا تھا ، تاہم بعد میں حلف نامے کی جگہ Acknowledge کرنے کے الفاظ ہدایت کا حصہ بنائے گئے۔