جامعہ کراچی اور جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکہ کے مابین 100 لیپ ٹاپس کی تقسیم کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جامعہ کراچی اور جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکہ کے مابین 100 لیپ ٹاپس کی تقسیم کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی ( رپورٹ شاہد غزالی)
جامعہ کراچی اور جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکہ کے درمیان، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تعاون سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پرجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکہ کے صدر فہیم آخوند، اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر محسن علی نے کئے۔

معاہدے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور طلبہ کے لیے تعلیمی ترقی کی راہیں مزید ہموار کرنا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق، جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکہ سال 2026 میں 100 لیپ ٹاپس فراہم کرے گا، جو ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مستحق طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔
معاہدے کے تحت، لیپ ٹاپس کی تقسیم اور منتخب طلبہ کی فہرست سازی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کی معاونت سے انجام دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی ڈیجیٹل ذرائع تک رسائی بہتر بنانا، تعلیمی معیار کو فروغ دینا، اور تحقیقی سرگرمیوں میں بہتری لانا ہے۔