بھارت میں خاتون رقص کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بھارت میں خاتون رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارت کے شہر پنجاب میں کروا چوتھ کی تقریب میں ڈانس کرنے والی خاتون اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔

وائرل ویڈیو نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ خوشی سے پنجابی گانوں پر رقص کرہے ہیں اسی دوران پیلی ساڑھی میں ملبوس خاتون رانی اچانک زمین پر گری۔

خاتون کے گرنے پر وہاں موجود لوگ فوری اس کی مدد کو پہنچے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رانی، شوہر ترسیم لال اور پوتی کے ساتھ کروا چوتھ کی تقریب کے لیے پڑوسی کے گھر گئی تھی، جشن شروع ہوا اور خواتین رقص کرنے لگیں اس میں وہ بھی شامل ہوگئی تھی۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔