عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج کی سہولت دینا چاہتے ہیں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو


کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج ملے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں صحت اور تعلیم کے مختلف جاری اور نئے پروجیکٹس کے معائنےاور عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔ ڈاؤ یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، پرووائس چانسلر پروفیسر جہاں ارا ،ڈاکٹر اظہار حسین ،ڈاکٹر سعدیہ ڈاکٹر نسرین ناز ڈاکٹر فخشینہ انجم اور دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں انہوں نے ڈاؤ انسٹیٹیوٹ اف ریڈیولوجی میں نئی ایکس رے ،سی ٹی اسکین اور ایم ار ائی کے جدید مشینوں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر نسرین ناز نے انہیں مشینوں کے بارے میں تفصیلات سے اگاہ کیا بعد ازاں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی میں زیر تکمیل نیو گرلز ہاسٹل کی عمارت کا معائنہ کیا جس کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر عبدالرحیم خانزادہ نے بتایا کہ 350 طالبات کے لیے بننے والا یہ ہاسٹل تمام جدید سہولیات سے اراستہ ہوگا ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے اس کی تعمیر دسمبر 2023 میں شروع ہوئی اور اس کی تکمیل کا ہدف جون 2025 رکھا گیا تاہم یہ ائندہ برس جنوری کے اخر تک مکمل ہو جائے گا بعد ازاں وزیر صحت سندھ نے انسٹیٹوٹ آف بائیولاجیکل بائیو کیمیکل اور فارماسیوٹیکل سائنسز کی نئی عمارت کا بھی سنگ بنیاد تختی کی بھی نقاب کشائی کی انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سعدیہ نے بتایا کہ بتایا کہ بائیوایکولینس اور ڈرگ ٹرائلز سمیت فارماسیوٹیکل سائنسز اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ایک چھت تلے یکجا کر دیا گیا ہےاس کی تعمیر 550 ملین روپے کی لاگت سے یہ پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا بعد ازاں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے سیمینار ہال کے زیر تعمیر منصوبے کا معائنہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا فی ہال 250 طلبہ کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ 14 ہال تعمیر کیے جا رہے ہیں جس میں 600 بچوں کے لیے بیک وقت کمپیوٹر پر امتحان یا ٹیسٹ دینے کی سہولت بھی ہوگی منصوبے پر 940 ملین روپے لاگت آئے گی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے تیز رفتار دور میں سانپ کاٹے کی ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والے پلازما کلیکشن لیبارٹری کا بھی رسمی افت کیا اور بعد ازاں ڈاؤ انسٹیٹیوٹ اف لائف سائنسز کا بھی معائنہ کیا اپ نے دورے کے اخر میں انہوں نے ڈاؤ کمپری ہینسو کینسر کیئر سینٹر کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پاکستان میں ایم ار لینک ایم ار لینے میں کام شروع کر دیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں کینسر کی دوا بنانے اور انجیکٹ کرنے والے سائیکلوٹرون ،پیٹ اسکین ایم ار لی نیک اور سٹی سمولیشن سمیت دیگر جدید ترین کینسر کی تشخیص اور علاج کی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ دو ارب روپے کی لاگت سے یہ سینٹر جلد ہی مکمل ہو جائے گا جہاں کیمو تھراپی سمیت کینسر کا مکمل جدید اور سستا علاج ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوگا اس موقع پر وزیر صحت کا گل دستے بھی پیش کیے گئے ۔۔