لسبیلہ۔ 16 دسمبر۔
ضلع لسبیلہ میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے اپنی بیٹی زر ماہ بلوچ کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سراج بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر اوتھل نجیب الرحمن، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر منیر، ڈاکٹر اورنگزیب اور این ایس ٹی او پی آفیسر بھی موجود تھے ۔ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے
کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق معاشرے میں پائے جانے والے مختلف خدشات اور افواہیں بے بنیاد ہیں جن کی وجہ سے کچھ والدین مزاحمت کرکے پولیو سے انکاری ہوتے ہیں جس کے باعث نہ صرف یہ بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں بلکہ اس میں سے بہت سے بچے پولیو کی ترویج کا باعث بن کر قومی مہم کو ثبوتاژ کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں یہ روئیے قومی سطح پر اجتماعی فلاح کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں لہذا معاشرے کا باشعور فرد ہونے کی حیثیت سے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ضروری ہیں