وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 16 دسمبر 2024ء

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

کمشنر کراچی حسن نقوی، ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، انچارج ای او سی ارشاد سوڈھر اور دیگر تقریب میں موجود

وزیراعلیٰ سندھ نے این جے وی اسکول میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا

سندھ کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم 16 تا 22 دسمبر تک جاری رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ

انسداد پولیو مہم میں قطرے پلا کر اپنے بچوں کو مستقل معذروری سے بچائیں،وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے گذارش

اس سال پاکستان میں 63 جبکہ 17 سندھ سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے، سید مراد علی شاہ

یہ اس سال کی آخری پولیو مہم ہے، کوئی بچہ ویکسین سے رہ نہ جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ

80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ بھر میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کےلیے 15 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مہم کے دوران ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کےلیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں

واٹس ایپ نمبر03467776546 پر بھی قطرے پلانے کےلیے رہنمائی کی جائے گی ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
==========
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیو سے متاثرہ بچوں سے بھی ملاقات کی

وزیراعلیٰ سندھ نے ان سے پولیو کے اثرات اور ان کے نتائج پر گفتگو کی

ہم اس لیئے بار بار عوام کو اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں اور پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائیں، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
============
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی۔اے پی ایس کے واقعے میں معصوم۔بچے شہید ہوئے تھے

کراچی۔ہم دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں

کراچی۔ شہدا ہماری دعاوں میں شامل ہیں

کراچی۔ ہمارا ملک اور افغانسان میں پولیو موجود ہے

کراچی۔سندھ حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے

کراچی۔تمام ڈپٹی کشمنر بھی مہم کی نگرانی کرتے ہیں
پاکستان اور افغانستان کےسوائے دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

ہم اپنے تمام ڈی سیز کی رپورٹس کو اہمیت دیتے ہوئے انسداد پولیو مہم کا خاتمہ لائینگے، وزیراعلیٰ سندھ

پولیو وائس گندگی والی مقامات پر بڑھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

میری عوام سے گزارش ہے کہ ہمارا ساتھ دیں، وزیراعلیٰ سندھ

تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، وزیراعلیٰ سندھ

میں نے پولیو سے متاثرہ بچوں سے بھی ملاقات کی جو 1991 اور 1994 میں متاثر ہوئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
==============

سندھ بھر میں سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔

پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کے 63 کیسز میں سے 17 کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق

محکمۂ صحت سندھ نے والدین سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے بچوں میں قوت مدافعت مضبوط ہو گی۔

محکمۂ صحت سندھ نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے رہ جانے والے بچوں کے والدین کو ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں پولیو ابھی بھی موجود ہے اس لیے میڈیا، کمیونٹی رہنماؤں اور علماء سے انسدادِ پولیو مہم کی حمایت کی درخواست ہے۔

پنجاب: مختلف اضلاع میں بھی مہم کا آغاز

پنجاب کے ضلع بہاولپور میں بھی 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم 16 تا 20 دسمبرجاری رہے گی۔

سی سی او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عامر بشیر نے بتایا کہ مہم کے دوران 5 سال تک کے 8 لاکھ 24 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

رواں برس رپورٹ پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو ویکسین نہ لگنے کا انکشاف

اُنہوں نے مزید بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے 3276 موبائل ٹیمیں، 195 فکسڈ اور 136 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

لودھراں میں بھی 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لودھراں نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لودھراں نے یہ بھی بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے 1553 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
==========================

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 16 دسمبر 2024ء

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سانحہ آرمی پبلک اسکول کی دسویں برسی پر خصوصی پیغام

امن اور تعلیم کے دشمنوں نے اے پی ایس پشاور پر 16 دسمبر 2014 کو حملہ کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ

شہدائے اے پی ایس پشاور کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ملک دشمن عناصر کی ایما پر دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا تھا، وزیراعلیٰ سندھ

ہم علم کی شمع کو روشن کرتے ہوئے اپنے بچوں کو شاندار مستقبل فراہم کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

ہم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse