انسداد پولیو مہم کے ذریعے 4 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ 16 تا 22 دسمبر 143 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔
وزیراعظم نے پولیو کو حکومت کے لیے چیلنج قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے. عزم ہے کہ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جائے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن نے مزید کہا کہ اپیل کرتی ہوں کہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں۔ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ، مؤثر اور بالکل مفت دی جاتی ہے۔ مہلک بیماریوں سے تحفظ کےلیے حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس بےحد ضروری ہے۔
عائشہ رضا فاروق نے یہ بھی کہا کہ پولیو کے خلاف جاری جدوجہد میں ہمارے فرنٹ لائن ورکرز حقیقی ہیرو ہیں۔ مشکل حالات میں کام کرنے والے بہادر فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
========================
وزیراعظم نے پولیو کو حکومت کے لیے چیلنج قرار دے دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال پولیو کے 60 کیسز سامنے آنے کو انتہائی تشویشناک اور حکومت کے لیے چیلنج قرار دیا ہے۔
پرائم منسٹر ہاؤس میں بچوں کو ویکسین پلا کر سال کی آخری انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پولیو کے مرض کو ملک کی سرحدوں سے نکال باہر کرنے کےلیے پُرعزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال پولیو کے 60 کیسز سامنے آنا انتہائی تشویشناک اور حکومت کے لیے چیلنج ہے ۔
پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق
شہباز شریف نے والدین سے اپیل کی کہ والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں ۔
اُن کا کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں تعاون پر بین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل ستائش ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ صوبوں کےساتھ مل کر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد کا کردار قابل قدر ہے۔
4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، عائشہ رضا فاروق
شہباز شریف نے کہا کہ پولیو جنگ میں شریک تمام پارٹنر کو خوش آمدید کہتا ہوں، بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم میں شامل کارکنوں کے شکر گزار ہیں، انسداد پولیو مہم میں تعاون پر لاء انفورسمنٹ کے شکر گزار ہیں۔
========================