ساڑھے پانچ سو بیڈز کا سرجیکل کمپلیکس ، جناح ہسپتال کراچی میں معیار اور سہولتوں کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے ۔ او پی ڈی بھی باکمال ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح اسپتال میں قائم کیا گیا ساڑھے پانچ سو بیڈ کا سرجیکل کمپلیکس معیار اور سہولتوں کے حوالے سے نہ صرف انفرادیت کا حامل ہے بلکہ یہ سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت سے بننے والا ایک بے مثال منصوبہ ہے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن نے حکومت سندھ کے تعاون سے اس سلسلے میں کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو جب پتہ چلا کہ اس منصوبے کی تعمیر کے لیے فنڈز کی کمی درپیش ہے تو انہوں نے یہ پیشکش کی کہ پیشنٹ ایڈز فاؤنڈیشن جتنے پیسے جمع کرے گی اتنے ہی پیسے صوبائی حکومت بھی فراہم کرے گی
لہذا یہ سرجیکل کمپلیکس کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے لگا اور حقیقت بن کر دنیا کے سامنے آچکا ہے صوبائی حکومت کے جتنے بھی شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے ہیں وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں اور دوسرے صوبوں کے لیے روشن مثال بن چکے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کا ویژن اور صوبائی حکومت کی بھرپور دلچسپی اور توجہ کی وجہ سے محکمہ صحت کے زیر انتظام جناح اسپتال کراچی میں سرجیکل کمپلیکس کئی حوالوں سے انفرادیت کا حامل ہے اور مریضوں کو بہترین علاج فراہم کر رہا ہے ۔ اس کا کریڈٹ محکمہ صحت حکومت سندھ کے متعلقہ لوگوں کے سر جاتا ہے صوبائی وزیر صحت سے لے کر سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر تمام افسران اور عملہ لائق تحسین ہے ۔
دوسری طرف اگر قومی ادارہ برائے براز قلب کی سہولتوں اور صوبے بھر میں پھیلائے گئے اس کی بہترین فوری سروسز کے جال کی بات کریں تو کراچی سے عمر کوٹ تک اور ٹھٹھہ سے سکھر تک اب ایسی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں جو ایسے مریضوں کو فوری طور پر ہینڈل کرنے میں سروسز فراہم کرتی ہیں جن سے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا رہا ہے قیمتی انسانی زندگی کو فوری علاج کے ذریعے بچانے میں یہ ہسپتال اب صوبے بھر کے عوام کو تقریبا ان کی دہلیز پر سروسز دے رہا ہے چیسٹ پین یونٹ بنائے گئے ہیں جہاں عام لوگوں سے لے کر خواص بھی علاج کرا رہے ہیں اور سندھ حکومت کے ڈاکٹروں اور عملے کو دعائیں دے رہے ہیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبائی حکومت نے اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام 600 بیڈز کا 12 منزلہ میڈیکل ٹاور بنانے کا فیصلہ کیا ہے یہ بھی ایک بڑا منصوبہ ہوگا اور جس انداز سے منصوبے پر کام اگے بڑھانے کی تیاریاں کی گئی ہیں اس سے لگتا ہے کہ یہ ایک اور فقید المثال منصوبہ ثابت ہوگا بازار 26 میں مکمل ہوگا اس کے علاوہ سی سی یو اور ریڈیکل او پی ڈی کمپلیکس بھی بنایا جا رہا ہے ۔