لاڑکانہ کے نجی میڈیکل کے ادارے چانڈکا انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈاکٹر آف فزیو تھراپی اور بی ایس نرسنگ جئنرک کے پہلے بیچ کے طلباء و طالبات کی جانب سے ایناٹامی اور فزیالوجی کے موضوع پر نمائش کا انعقاد کیا گیا

لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ کے نجی میڈیکل کے ادارے چانڈکا انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈاکٹر آف فزیو تھراپی اور بی ایس نرسنگ جئنرک کے پہلے بیچ کے طلباء و طالبات کی جانب سے ایناٹامی اور فزیالوجی کے موضوع پر نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے مسل ٹشو، پلی، سرکیولیٹری سسٹم، فرٹیلائیزیشن، ڈائجیسٹو سسٹم، ریسپائریٹری سسٹم، پی سی آر، نروز سسٹم، برین، سیلف زولاجی، آرگن سسٹؐ، پیری فیرل نروز سسٹم، ایسکری ٹوری سسٹم، آئی، اسکیلٹن، کارڈیو واسکیولر سسٹم سمیت 20 سے زائد پراجیکٹس اور

ان کے ماڈلس نمائش کے لیے پیش کیے، اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ، انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ایس اقبال بابو، یونیورسٹی کے انسپکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر دیال داس، چانڈکا میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزیوتھراپی اینڈ ری ہیبلیٹیشن ڈاکٹر مکیش کمار، پرنسپل بے نظیر کالج آف نرسنگ غلام عباس پنہور اور دیگر نے نمائش کا دورہ کرکے پراجیکٹس اور ماڈلس کا جائزہ لیا جہاں گروپ لیڈرز ماریہ نور چانڈیو، حمزہ علی کلہوڑو، وارث علی بھٹو، عائشہ الطاف، مریم زہرہ، عبدالمالک کٹیان، عائشہ شیخ، عبدالرحمن جونیجو، روہد، ردا بتول بیلدی، وانیا، غازی محسن سومرو، شمائلہ چانڈیو، سرتاج بھنڈ، جاوید مگسی، عبدالسمیع بروہی اور دیگر نے اپنے پراجیکٹس اور ماڈلس کے متعلق وائس چانسلر اور دیگر کو بریفنگ دی جس پر وائس چانسلر نے طلباء و طالبات کو ان کے پراجیکٹس اور ماڈلس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی، اس موقع پر وائس چانسلر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کا کہنا تھا پہلے میں نے اس ادارے کی عمارت اور انفراسٹرکچر کا دورہ کیا لیکن اب اس ادارے کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم دی جارہی ہے اور یہاں سیکھنے کا اندازہ ان بچوں کی طرف سے دکھائی جانے والی سرگرمیوں سے ہوتا ہے جو اپنی پڑھائی اور پراجیکٹس میں متحرک اور پرجوش ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے اداروں میں بچوں کو لیبارٹری میں بھیج کر انہیں ماڈلس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جس سے بچوں کو ایسے پراجیکٹس کی نمائش سے بہت کچھ سیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کی نمائش میں بچوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس کا کریڈٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ایس اقبال بابو اور طلباء کو جاتا ہے جن کو میں مبارکباد پیش کرت ہوں، انہوں نے کہا کہ نرسنگ اور ڈی پی ٹی کا اسکوپ بہت بڑا ہے، اس لیے اس ادارے کو یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ یونیورسٹی، سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے طلبہ، طالبات اور فیکلٹی کو اس ادارے سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا، انہوں نے کہا کہ ادارے کے چیئرمین ایس اقبال بابو اس ادارے کے لیے بہت کام کر رہے ہیں اور ان کا پروگرام اور سوچ بہت وسیع ہے اس لیے میں چیئرمین اور اس ادارے سے بہت متاثر ہوں، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں لوگ فائدے کی وجہ سے پرفارمنس نہیں دیتے بلکہ اس ادارے میں فائدہ بھی ہے اور پرفارمنس بھی ہے جس کے مستقبل میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے