سلسلہ آپ بیتی میں آج جس مہمان کو جیوے پاکستان کے پلیٹ فارم سے آپ کو متعارف کرانے جا رہے ہیں انہوں نے اپنے شوق اور زمہ داریوں میں توازن میں رکھتے ہوئے نہایت عمدگی سے پردیس میں اپنی ایک پہچان بنائی آئیے پڑھتے ہیں سعودی عرب میں رہنے والی ا نٹیرئیر ڈزائنر فریحہ اکبر کی آپ پیتی …..
میرا تعلق پاکستان لاہور سے ہے ہم چھ بہن بھائی جو کہ سب شادی شدہ ہیں میرا نمبر تیسرا ہے مجھکو بچہن سے ہی چیزوں کو سنوارنے کا شوق تھا رنگوں کے بہترین چناؤ اور امتزاج کے بارے میں میری فہم منفرد ہی رہی ہے میری شادی دوران تعلیم ہوگئی اور میں نے اپنا ماسٹرز شادی کے بعد مکمل کیا جس کا سہرا میں اپنے شوہر کو دیتی ہوں اُن کا اعتبار میری حوصلوں کر بلند کرتا گیا۔
شادی کے بعد سعودی عرب شفٹ ہوگئ۔ میں نے عربی زبان سیکھنے کے کچھ کورسز کرے ساتھ اپنی انٹیرئیر ڈیزاینگ کی تعلیم کو عملی طور پر آزماتی رہی ملنے والوں میں میرے کام کی قدر کی گئی اور اِس طرح میرا کام اور نکھارتا گیا
کیونکہ عربی زبان سے وقفیت ہوگئی تھی اور دین کا رجحان بھی ہمیشہ سے تھا لہذا خطاطی کے نمونے بنانے پر میری توجہ مرکوز ہوگئی ۔ اب یہی کام میری پہچان بن رہا ہے ۔
میری گھریلو مصروفیات اور زمہ داریاں کبھی میرے اس کام کی وجہ سے متاثر نہیں ہوئی کیونکہ میں نے ہمیشہ اولین ترجیح اپنے اہل خانہ کو دی گھریلو کاموں سے فارغ ہوکر میں اپنے پروجیکٹ کو وقت دیتی ہوں اسی وجہ سے خطاطی کرتے ہوئے میں یکسو ہوکر مکمل لگن اور توجہ سے اپنے پروجیکٹس تکمیل تک پہنچاتی ہوں ۔الحمداللہ پزیرائی بھی ملتی ہے ۔
پردیس کی زندگی اپنے دیس جیسی نہیں ہوتی رشتے دارں سے دور ہونے کے باعث مصروفیت بھی کم ہوتی ہے اور یقینا مصروفیت اللہ کی عظیم نعمت ہے میرا مشورہ پردیس میں رہنے والوں کے لئے ہے کہ اگر آپ کے اندر کوئی بھی ہنر یا قابلیت ہے اُس کو ضرور برؤکار لائیں۔ اور اپنے ہنر سے الگ پہچان بنائیے۔
شکریہ
ترتیب و تحریر
سعدیہ خان
Load/Hide Comments