لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں 5 اکتوبر اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ڈی ای او لاڑکانہ کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو میموریل ھال جناح باغ لاڑکانہ میں ایک شاندار تقریب بیسٹ ٹیچر ایوار کا انعقاد کیا گیا. جس میں لاڑکانہ، رتوڈیرو، ڈوکری، باقرانی کے مرد و خواتین اساتذہ سمیت ، ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیسر لاڑکانہ خلیل احمد مہر ، سابق تعلیمی آفیسر گلشیر سومرو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری لاڑکانہ انیس الرحمن جلبانی، اختر علی کوریجو، گل بہار مگسی، عبدالعزیز چاچڑ، عبدالرشید چانڈیو، محمد حسن سولنگی، منیر احمد بھٹو، سید گدا حسین شاہ، علی ظفر لاہوری سمیت محکمہ تعلیم لاڑکانہ کے افسران اور پرائمری اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام تعلیمی افسران، ڈی سی لاڑکانہ،
لاڑکانہ اساتذہ کے عالمی ڈے پر بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ سرٹیفکیٹ دیئے جاریے ہیں
====
ضلع کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین، ہر افسر نے اساتذہ کو دونوں ہاتھوں سے سلام کیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاڑکانہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈی ای او پرائمری لاڑکانہ بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سرٹیفکیٹ ٹیچر غلام اللہ سانگی، آفیسر علی قریشی، سید ہدایت اللہ شاہ، عبدالفتاح عباسی، امرت لال، مظہر علی سانگی، غلام شبیر چانڈیو۔ دیدار علی مری، صوفی انور علی، محمد شریف عمرانی، امتیاز علی عباسی، قاضی سہیل قریشی، غلام بہلول گوپانگ، شازیہ گل جوکیو، میڈم شہناز بیگم، قرۃ العین، طاہرہ شیخ، ستارہ ناز منگریو و دیگر اساتذہ کرام کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ ایوارد شیلڈیں دی گئی. 5 اکتوبر کو اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنا نے سب سے پہلے اپنے صدارتی خطاب میں اساتذہ کو سلام پیش کیا اور کہا کہ میں تمام اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتا ہوں جو مستقبل کے معماروں کے لیے قلم کے ذریعے شعور پیدا کر رہے ہیں۔ اساتذہ عظیم صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، اساتذہ وہ عظیم ہستی ہیں جو معاشرے کی صحیح تصویر کشی کرتے ہیں، استاد کی عظمت والدین کی طرح ہوتی ہے، اچھے معاشرے میں استاد کی سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے، اور طلبہ کو اپنے اساتذہ کا احترام کرنا چاہیے۔ ضلع کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری نے کہا کہ میں اساتذہ کے عالمی دن پر تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماشاء اللہ شہر میں تعلیمی عمل بہتر ہے لیکن دیہاتوں گوٹھوں میں نئے اساتذہ کی تعیناتی کر کے تعلیم کو مزید بہتر کیا جائے. کیونکہ شہر کے سکولوں میں طلباء کی اوسط سے زیادہ تعداد میں اساتذہ تعینات کیے گئے ہیں اور اساتذہ کی تعداد کم ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم لاڑکانہ خلیل احمد مہر نے کہا کہ درحقیقت آج 5 اکتوبر خالص استاد کی عظمت کا دن ہے. انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری لاڑکانہ انیس الرحمن جلبانی نے لاڑکانہ میں بہترین اساتذہ کے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے شاید اس طرح سندھ میں محکمہ تعلیم کی بہترین اور شاندار تقریب کی گئی ہو ورنہ یہ سب سے شاندار تقریب ہے ۔ سکولوں میں پڑھانے والے تمام اساتذہ کو میرا سلام ہے، سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ گلشیر سومرو نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج مجھے تمام اساتذہ کے عالمی دن پر اظہار خیال کرنے کا موقع ملا ہے، ہمارے پیارے آخری نبی، محسن انسانیت، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک استاد تھے جنہوں نے پوری کائنات کو علم کے نور سے منور کیا۔ استاد صاحبان کو دونوں ہاتھوں سے سلام کرتا ہوں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاڑکانہ انیس الرحمان جلبانی نے کہا کہ کافی عرصہ قبل ہمارے پاس لاڑکانہ کے ذہین اساتذہ کو بہترین بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ دینے کا پروگرام تھا لیکن شدید بارشوں اور دیگر مسائل کے باعث آج یہ پروگرام منعقد ہوا ہے ۔ بہت خوشی ہے کہ میں اپنے ضلع لاڑکانہ کے بہترین ذہین اساتذہ کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ دے رہا ہوں۔ اس عظیم بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ کی تقریب میں موجود تمام اساتذہ یقین دلاتے ہیں کہ ہماری تعلیم کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہمارے اساتذہ قوم کے بچوں کو اپنی لگن اور محنت سے آراستہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم کے بغیر انسان ادھورا اور نامکمل ہے۔ اس موقع پر لاڑکانہ، رتوڈیرو، ڈوکری، باقرانی، باڈھ و دیگر شہروں کے طلباء نے مختلف بہترین ٹیبلوز پیش کیے اور اساتذہ کے عالمی دن پر تقاریر کیں گئی اور اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل نور چنا، ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ خلیل احمد مہر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری لاڑکانہ انیس الرحمن جلبانی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے 270 کو شیلڈیں، 130 کو اسپیشل تعلیمی کارکردگی سرٹیفکیٹ اور 35 رٹائرڈ اور حاضر سروس ایجوکیشن افسران کو لائف ٹائم ایوارڈ دیئے گئے اور ٹیبلوز پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کو ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی جانب سے انعام کے طور پر اسکول سطح پر تین اور پانچ ہزار رقم دینے کا اعلان کیا۔