·
🚆 پرانے دور کی ریل سروس میں ٹرین کی بوگیاں الگ الگ ہوتی تھیں انکے درمیان دوسرے ڈبے میں آنے اور جانے کے لیئے درمیانی راستہ نہیں ہوتا تھا ۔ ہر ٹرین میں ایک ڈائیننگ کار کا ڈبہ بھی ضرور ہوتا تھا جس میں اکثر مسافر کسی جگہ رکی ہوئی حالت میں جا کر بیٹھ جاتے تھے اور ناشتہ یا کھانا اگلے اسٹاپ تک انجوائے کرتے تھے ۔ اسکے علاوہ انکا اسٹاف مسافروں کی ضرورت کے تحت ٹرین کے مسافروں تک ناشتہ یا کھانا انکے ڈبے تک پہنچاتے تھے اس تصویر میں پاکستان ریلوے کی ڈائیننگ کار کا اسٹاف اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر چلتی ٹرین میں صبح کاناشتہ مسافر تک انکے ڈبے میں پہنچا رہے ہیں اور یہ کام انکے روزانہ کا معمول رہتا رہا ہے اور یہ اس کام کے اتنے ایکسپرٹ تھے کہ چلتی ٹرین کے ایک ڈبے سےدوسرے ڈبے تک باہر کی تیز ہوا کے باوجود ٹرے میں رکھی تمام چیزیں بحاظت مطلوبہ مسافر تک اپنی اصل حالت میں پہنچا دیا کرتے تھے ۔
credit-to-
Karachi Wonders (Old memories)
Zahid Mansori ·
==============================
Load/Hide Comments