ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز لاڑکانہ کے افسران کی جانب سے ڈاریکٹر ہیلتھ لاڑکانہ ڈویژن ڈاکٹر عبدالستار شیخ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز لاڑکانہ کے افسران کی جانب سے ڈاریکٹر ہیلتھ لاڑکانہ ڈویژن ڈاکٹر عبدالستار شیخ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالیج سمیت ڈویژن کے تمام ضلع ہیلتھ افسران، پی ایم اے رہنمائوں، معروف پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی تقریب میں ڈاکٹر عبدالستار شیخ کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز لاڑکانہ ڈویژن کے افسران ڈاکٹر یاسمین شیخ، عبدالخالق شیخ، ڈاکٹر رحمت اللہ شیخ، ڈاکٹر فاروق شیخ، ڈاکٹر محمد قاسم شیخ اور عبداللہ آریجو کی جانب سے ڈاریکٹر ہیلتھ سروسز لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ کے اعزاز میں الودائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ضمیر سومرو، ضلع ہیلتھ افسر شکارپور ڈاکٹر وسیم شیخ، ضلع ہیتلھ افسر قمبر شہدادکوٹ ڈاکٹر شاہنواز جتوئی، پاکستان میڈیکل ایسوسیئیشن کے صدور پروفیسر سکندر مغل، پروفیسر دیالی گل

سمیت ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شیخ زید وومن اسپتال ڈاکٹر شمع رضوی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گالیناکالوجی ڈاکٹر شائیستہ حفاظ ابڑو ڈاکٹر اور سکینہ گاد سمیت دیگر نے شرکت کی، تقریب میں ڈاکٹر عبدالستار شیخ سمیت دیگر معروف پروفیسرز اور ڈاکٹرز کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے، اس موقع پر تقریب میں آئے مہمانوں کا ڈاکٹر عبدالستار شیخ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں اپنی زندگی کے ساٹھ سال شعبہ صحت کو دیئے اور اب بیسویں گریڈ میں اگلے ماہ رٹائر ہو جائیں زندگی کے طویل سفر میں انہوں کئی مشکلات کا سامنا کیا اور ثابت قدم رہے ہمیشہ اپنے منصب کے ساتھ منصف رہے اور ذمہ داریوں کو بخوبی انداز میں نبھایا تقریب کے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ نے ہمیشہ ایمانداری اور کسی بھی تفریق سے بالاتر ہوکر اپنا فرض بخوبی انجام دیا وہ میڈیکل افسر، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، اور دو بار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاڑکانہ رہے، لاڑکانہ کے سیاسی، سماجی رہنمائوں اور معززین نے ہمیشہ انکی غریب مریضوں کے لیے خدمات کو سراہا ہے، تقریب میں موجود تمام مہمانوں نے ڈاکٹر عبدالستار شیخ کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا تقریب میں پروفیسر خورشید عباسی، ڈاکٹر شریف شیخ، ڈاکٹر سید اطہر شاہ، ڈاکٹر حفاظ ابڑو، کنسلٹنٹ گائیناکالوجسٹ لینار اسپتال ڈاکٹر ارم ناز، ڈاکٹر عرفان شیخ، ڈاکٹر ایاز شیخ، سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گلزار تنیو، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود وگن، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ڈاکٹر علی سرور شاہ، ڈاکٹر سراج جتوئی اور پروفیسر علی حیدر بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی۔