نیپال ، سیلاب اور لیند سلائیڈنگ سے تباہی ، 100 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ


September 29, 2024

نیپال میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اہم شاہراہیں بند ہیں ، ایئر پورٹس پر نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

بھارت میں سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ ، گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ، 43 افراد ہلاک

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیلاب سے سڑکوں سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں کھٹمنڈو ویلی میں ہوئی ہیں ، کئی سڑکیں اور پل بھی لینڈ سلائیڈنگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

ٹیگز :flood land slidingnepal
متعلقہ خبریں