لاہور(جنرل رپورٹر)ریڈیو کلینک میں شوگر اور گردہ کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر محمد جمیل کی شرکت میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔پروگرام میں شوگر کی وجہ سے گردہ کی بیماریوں پر آگاہی دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد جمیل نے بتایا کہ گردوں کی بیماریوں کا احتمال شوگر اور بلڈ پریشر کی کمی یاں زیادتی کی وجہ سے ہوسکتا ہے جبکہ صاف پانی کی کم یابی بھی اہم ایشو ہے ان کا کہنا تھاکہ گردوں کی بیماریوں کی پانچ اسٹیج ہوتی ہیں جنکو سی کے ڈی 1سے 5تک شمار کیا جاتا ہے۔سی کے ڈی 4تک کی بیماری سے مریض کی بحالی جلد ممکن ہوتی ہے مگر اس کی آ خری اسٹیج 5کا علاج گردوں کا ڈائیلاسز ہی ہے۔ڈاکٹر محمد جمیل نے آ گاہ کیا کہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو ہر تین ماہ بعد ایچ بی اے ون سی ،آر ایف ٹی اور یورین کمپلیٹ ٹیسٹ ضرور کرانے چاہیے تاکہ گردوں کی بیماری اور ان کی تازہ ترین صورت حال کا پتہ چل سکے۔
Load/Hide Comments