·
کوہ نمک کی خوبصورتی کو صنعتی سرگرمیوں اور خاص طور پر سیمنٹ جیسی صنعت جس نے ہمارے پورے پورے علاقوں کے پانی خشک کر دیے ہیں میں ضائع کرنے کے بجائے، ہمیں اس علاقے کو ماحولیاتی سیاحت کے لیے فروغ دینا چاہیے۔ یہ قدیم پہاڑ، جس کی عمر کروڑوں سالوں پر محیط ہے، قدرت کی ایک نایاب تخلیق ہے۔ یہاں کی جنگلی حیات، جغرافیائی عجائبات اور قدرتی مناظر ہر کسی کو اپنے سحر میں لے لیتے ہیں۔ اگر ہم اس جگہ کی قدر کریں اور لوگوں کو یہاں کی خوبصورتی دکھانے کا موقع دیں، تو نہ صرف مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ یہ قدرتی حسن بھی محفوظ رہے گا۔ ماحولیاتی سیاحت کا فروغ نہ صرف ماحول کے لیے بہتر ہے بلکہ یہ لوگوں کو قدرت کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
کوہ نمک، چکوال۔
پوٹھوہار۔
فرحان راجہ۔
Wildlife of Chakwal. · Following