یوتھ ڈے کے موقع پر کراچی میں بڑی نمائش۔کہ ترقی کے لئے نوجوانوں کے ٹیلنٹ سے استفادہ کرنا چاہئے۔ اگر ارشد ندیم نام روشن کرسکتے ہیں تو پھر یہ با کمال لڑکے اور لڑکیاں ملک کی معیشت اور ترقی کے لئے ایندھن بن سکتے ہیں۔ میڈم عظمی ڈائریکٹر تیکنیکل BBSHRRD
ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین اسلام حمید، ڈائریکٹر ٹریننگ میڈم عظمی، ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز سومرو،اور افسران شہنیلہ، شائستہ، مدثر، ارسلان اسلم، حمیرا، سید عمران کی خصوصی کارکردگی
کراچی (بیورو رپورٹ) یوتھ ڈے کے موقع پر کراچی میں بڑی نمائش مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ جس میں نوجوانوں کی صلاحیتوں اور انکی کاوشوں پر مبنی اسٹالز لگائے گئے تھے۔ کمپیوٹر، اسکیچ ڈیزائننگ، ثقافتی ملبوسات، خواتین کی آرائش کا مقامی سطح پر تیار کردہ سامان، ہینڈی کرافٹ، آئیڈیاز 2024، سرکاری ٹریننگ کرانے والے ادارے، ٹریننگ اسٹاف، ٹریننگ کے بعد تیار کردہ اشیاء، موبائل ریپئرنگ، ڈیزائن سمیت مختلف اشیاء کے اسٹالز موجود تھے۔ BBSHRRD، کلچر، سوشل ویلفیئر، اسٹیوٹا، کے اسٹالز بھی موجود تھے۔۔ BBSHRRDکی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین اسلام حمید، ڈائریکٹر ٹریننگ میڈم عظمی، ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز سومرو،اور افسران شہنیلہ، شائستہ، مدثر، ارسلان اسلم، حمیرا، سید عمران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل میڈم عظمی نے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز سومرو، افسران شہنیلہ، شائستہ، مدثر، ارسلان اسلم، حمیرا، سید عمرانکے ہمراہ تمام اسٹالز کا دورہ کیا۔ نوجوانوں کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور صوبہ سندھ با کمال اور با صلاحیت نوجوانوں سے بھرا پڑا ہے۔ آر سکسٹی فائف سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ترقی کے لئے نوجوانوں کے ٹیلنٹ سے استفادہ کرنا چاہئے۔ اگر ارشد ندیم نام روشن کرسکتے ہیں تو پھر یہ با کمال لڑکے اور لڑکیاں ملک کی معیشت اور ترقی کے لئے ایندھن بن سکتے ہیں۔ صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے سندھ کی حکومت نے اس کام میں بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے۔ ہماری ٹیم بہترین ٹیم ہے۔ امتیاز سومرو نے کہاکہ پاکستان صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں سے بھرا پڑا ہے۔ اگر وفاق بھی سندھ کی طرح حوصلہ افزائی کرے تو معیشت کو بہتر کرنے میں آئیڈیاز 2024سنگ میل ہوسکتے ہیں۔ افسران شہنیلہ، شائستہ، مدثر، ارسلان اسلم، حمیرا، سید عمران کا کہنا تھا کہ ہزاروں فنی تربیت یافتہ طلبہ اپنے جنی کام سے بہترین روزگار کا زریعہ بنے ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو سندھ حکومت پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔ ہماری Traditional چیزیں اسکی مثال ہیں۔ نوجوانوں کا دن پرجوش اور ملک کے لئے بہترین شو تھا۔ ایک نوجوان نے صرف چند منٹوں میں اسکیچ بنائے اور جنکے بنائے وہ حیران رہ گئے۔ انہیں معلوم تک نہیں تھا کہ انکے اسکیث بیٹھے بیٹھے بنائے گئے ہیں۔ Copmuter Skillsاور میکا نزم پر بھی بھرپور اسٹالز تھے۔ Visitorsجن میں غیر ملکی بھی شامل تھے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ نمائش کو ایکسپو تک لیجانے کے بھی مطالبات سامنے آئے۔ BBSHRRDنے گزشتہ دنوں ایکسپو میں بھی قابل ذکر کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ جہانزیب DMOاور ثمرین، مسٹر بھٹی اور دیگر نے خصوصی رپورٹس پیش کیں جبکہ بین الاقوامی میڈیا اور مقامی میڈیا۔کو بھی بہترین Presentation دی جس سے سندھ حکومت کا Moral اور اپ ہوا۔ آر سکسٹی فائف نے یوتھ ڈے کو پاکستان کے نوجوانوں کا بہترین شو قرار دیا۔
==========================
Load/Hide Comments