لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیر از حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل مبر سینئر صحافی منصور احمد بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کرنے اور گھر میں زبردستی گھس کر بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینئر صحافی کے گھر پر حملہ کرنے اور بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں اور صحافی کو تحفظ فراہم کریں۔ اس طرح کے واقعات سے صحافی برادری عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہے۔
Load/Hide Comments