دماغ کی صحت کے لئے مناسب غذائیں، بھرپور نیند اور جسمانی ورزش کو اہمیت دینی چاہئے

لاہور(مدثر قدیر)دماغ کی صحت کے لئے مناسب غذائیں، بھرپور نیند اور جسمانی ورزش کو اہمیت دینی چاہئے,دماغ کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز، لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر آصف بشیر نے دماغی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دماغ انسانی جسم کا ایک اہم حصہ ہے، جس کی صحت کو برقرار رکھنا ہماری زندگی کی معیار کو بہتر بناتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دماغی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے باقاعدہ طبی معائنے اور روزمرہ جسمانی ورزش بھی شامل ہونی چاہیے۔پروفیسر آصف بشیر نے کہا کہ پنز میں دماغ کے معائنے کے معیار اور بہترین علاج کی فراہمی کے لیے ہر قسم کی ممکنہ سہولت بلا معاوضہ فراہم کر رہے ہیں جبکہ ینگ نیوروسرجنز فورم پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید اسد شاہ نے کہا عالمی دماغ دن کے موقع پر دماغی صحت کے اہمیت پر توجہ دلائی اور اس بات کی وضاحت کی کہ دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں علمی تحقیق کے میدان میں ینگ نیوروسرجنز کو آگے بڑھنا چاہیے۔