پریس ریلیز
چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر بارش کے دوران عملے کے ساتھ میدان عمل میں موجود رہے
بارش کے دوران بہترین کارکردگی اور خدمات کی ادائیگی پر محکمہ سینی ٹیشن کے عملے کو خراج تحسین
چیئرمین سید محمد مظفر کا ناظم آباد ٹاون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ
ناظم آباد ٹاون کی تمام یوسیز میں مرحلہ وار صفائی مہم کی جارہی ہے: سید محمد مظفر
مورخہ: 22 جولائی 2024
کراچی ( ) چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر کا ناظم آباد ٹاون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے سیوریج لائنوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، اے ای قیصر، ایکس ای این واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ظفر ملک، انچارج ریسکیو عارف الدین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفرنے کہا کہ ٹاون کے مکینوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ناظم آباد ٹاون کی تمام یوسیزکے چیئرمین اور یوسی پینل کے اراکین میدان عمل میں رہتے ہوئے اپنے علاقوں میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے جانے والے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، تاکہ اہلیان ناظم آبادٹاون کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے، اس سلسلے میں محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ صفائی ستھرائی کے ساتھ علاقے سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایاکرنے اور غیر قانونی کچرا کنڈیوں کے خاتمے میں مصروف ہے، جبکہ محکمہ پارکس کا عملہ باغات اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کے بعد پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے کام اورگرین بیلٹس پر پودے لگانے اورناظم آبادٹاون کی چورنگیوں پر بیوٹی فیکشن کے کام میں مصروف ہے۔ چئیرمین ناظم آباد ٹاون عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں واضع رہے کہ گذشتہ روز ہونے والی برسات میں چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے اپنی زیر نگرانی ناظم آباد ٹاون کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام مکمل کرانے کے ساتھ چوکنگ پوائنٹس کوہنگامی بنیادوں پر کلیئر کروایا۔ بارش کے دوران ناظم آباد ٹاون کی مرکزی شاہراہوں پر پانی کوبروقت صاف کرکے پانی کو جمع نہیں ہونے دیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل نا پڑے اور ٹریفک رواں دواں رہے ،چیئرمین ناظم آباد ٹاون عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
ناظم آباد ٹاون