صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس صنم جاوید کو موصول ہو گیا۔
پنجاب حکومت نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔