صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت گرین پاکستان منصوبے سے متعلق اجلاس

ایوانِ صدر

پریس ونگ

*

صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت گرین پاکستان منصوبے سے متعلق اجلاس

صدر مملکت کا کچھی کینال منصوبے کو 1.5 سال میں مکمل کرنے پر زور

وفاقی حکومت منصوبے کی ترجیحی بنیادوں پر بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے فنڈز فراہم کرے گی، صدر مملکت

کچھی کینال سے بلوچستان کی 713,000 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی

اجلاس میں صدر مملکت کو گرین پاکستان منصوبے کیلئے چھ اسٹریٹجک نہروں کی تعمیر بارے بریفنگ دی گئی

اجلاس میں وزیر ِداخلہ سید محسن رضا نقوی اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی

گرین پاکستان منصوبے کیلئے چھ اسٹریٹجک نہروں کی تعمیر کی جائے گی ، بریفنگ

اسٹریٹجک نہروں میں چشمہ رائٹ بینک ، کچھی ، رینی ، گریٹر تھل ، چولستان اور تھر کینال شامل ہیں، بریفنگ

نہروں سے ملکی قابل کاشت رقبہ ، لائیو سٹاک اور ماہی گیری کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی ، بریفنگ

صدر مملکت کی گرین پاکستان منصوبے کیلئے اسٹریٹجک نہروں پر کام شروع کرنے کی ہدایت

پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اسٹریٹجک نہروں کی کنکریٹ لائننگ کی جائے ، صدر مملکت

آبی تحفظ، پانی کا ضیاع کم کرنے ، پانی کی دستیابی بڑھانے کیلئے پاکستان کے آبپاشی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا، صدر مملکت

صدر مملکت کا نہروں کے پاس کے بنجر علاقوں میں ڈرپ آبپاشی فروغ دینے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کا انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی اصلاح اور بہتر بنانے پر زور

سرکاری اراضی کے پیداواری استعمال کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور اسٹاک ایکسچینج سے فنڈنگ کے حصول کیلئے اسٹیٹ لینڈ بینک قائم کیا جائے، صدر مملکت

پانی کی دستیابی اور بہاؤ کے حوالے سے درست ڈیٹا شیئرنگ کیلئے 27 ٹیلی میٹری پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، بریفنگ