میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
سول ڈیفنس میرپورخاص کے جواں محرم الحرام میں اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ڈیوٹیاں انجام دینگے ڈپٹی چیف وارڈن خلیل الله خان تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس وارڈن سروس کا اہم اجلاس ڈپٹی چیف وارڈن خلیل الله خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں ایڈشنل چیف وارڈن پروفیسر عبدالحمید شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی ڈویژنل وارڈن نذیر احمد شیخ انسٹرکٹر عبدالوحید جیلانی۔ آفیسر انچارج حاجی سلیم عباسی۔ پوسٹ وارڈن شاہد خان۔سیکٹر وارڈن عمران بلوچ۔محمد عارف۔میڈیا کو آرڈینیٹر خلیل احمد غوری۔ریسکیو 1122 کے بلاول و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی نو اور دس محرم الحرام کو جی پی او چوک پر ابتدائی طبی امداد کا کیمپ لگایا جائیگا۔کیمپ کمانڈر کے فرائض عبدالوحید جیلانی انجام دینگے اور انکی معاؤنت ڈاکٹر سلیم عباسی کریں گے۔جبکہ سول ڈیفنس بم ریکی اسکواڈ اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے
ساتھ کو آرڈینیشن کرے گا جبکہ ایک دستہ ریسکیو 1122 کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے گا۔جبکے فرسٹ ایڈ اسکواڈ سول ڈیفنس انسٹریکٹر صاحبان قربان علی اجن اور محمد حمیر کے ہمراہ سول ڈیفنس کیمپ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔جبکہ اس تمام آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ڈاکٹر رشید مسعود خان ۔میئر و چیف وارڈن عبدالرؤف غوری ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس محمد فھیم میمن کرینگے اور انکی معاؤنت ڈپٹی چیف وارڈن و انچارج بم ریکی اسکواڈ خلیل الله خان اور ایڈشنل چیف وارڈن پروفیسر عبدالحمید شیخ کرینگے۔جبکہ سول ڈیفنس فورس کا پاکستان آرمی۔پاکستان رینجرز و دیگر قانون نافد کرنے والے اداروں اور پولیس کے ساتھ تعاون رہیگا۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے موقع پر نمٹا جاسکے۔سول ڈیفنس کے اہلکار ڈبل سواری سے مستثنیٰ ہونگے۔