۔جیکب آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، شہید اہلکار کے قتل میں ملوث ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔جیکب آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، شہید اہلکار کے قتل میں ملوث ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق صدر تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پر گھات لگائے ڈاکوؤں نے گشت کرتے ہوئے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو نوکر جکھرانی مارا گیا جس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی گئی،

جبکہ مقابلے کے دوران 7 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کے کہنا ہے کہ مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو نے ساتھیوں کے ہمراہ دو روز قبل قومی شاہراہ پر قائم جمالی پولیس پکٹ پر نمبر 9 پر حملہ کرکے پولیس اہلکار شاہنواز ککھرانی کو شہید کرنے سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، ادھر دوسری جانب پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔