ریڈیو کلینک میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سرگنگا رام ہسپتال کے شعبہ امراض ناک ،کان اور گلا کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ارشاد ملک کی شرکت،میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے

لاہور(جنرل رپورٹر) ریڈیو کلینک میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سرگنگا رام ہسپتال کے شعبہ امراض ناک ،کان اور گلا کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ارشاد ملک کی شرکت،میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔آج پروگرام میں کوکلئیر ایمپلانٹ سرجری پر بات کی گئی اس موقع پر پروفیسر ارشاد ملک کا کہنا تھا کہ اس سرجری کی بدولت سننے اور بولنے سے محروم بچوں اور ایسے لوگوں کو علاج ممکن ہوتا ہے جو حادثاتی طور پر قوت سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ کوکلئیر امپلانٹ کے دو حصے ہوتے ہیں یہ امپلانٹ آپریشن کے دوران کان کے اندورنی حصہ میں نصب کر دیا جاتا ہے

جس کے ذریعے آواز کے جو سگنل ہیں وہ کان کے اندرونی حصے میں پہنچنا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ پہلے نہیں پہنچ رہے ہوتے۔پروفیسر ارشاد ملک نے بتایا کہ سماعت اور بولنے کے حوالے سے بچوں کے ابتدائی تین سال انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اگر سماعت سے محروم بچوں کا پیدائش کے پہلے تین ماہ میں ہی تشخیص کرکے علاج شروع کر دیا جائے تو وہ صحت یاب ہو کر معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان کہا کہنا تھا کہ گنگا رام ہسپتال میں کوکلئیر ایمپلانٹ سرجری کا کامیاب آپریشن وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود کی خصوصی کاوش کی وجہ سے ممکن ہوا اور اس مہنگے علا ج پر مریض کا کوئی خرچہ نہیں آیا اس حوالے سے پروفیسر ارشاد ملک نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ گنگا رام ہسپتال میں اس حوالے سے خصوصی یونٹ بنا کر مریضوں کے آپریشن کیے جائیں گے اور اس پر اٹھنے والے خرچ کے لیے بیت المال سے جلد ہی ایم او یو سائن کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو آپریشن کی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔
=======================

لاہور(جنرل رپورٹر)این سی اے لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سمر کیمپ کورسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا۔ان کورسز میں کورسز میں ڈرائینگ،آئل پینٹنگ، واٹر کلر پینٹنگ، سکرپچر، گرافک ڈیزائن، فیشن السٹریشن، اینیمیشن، کیلیگرافی، ، فلم میکنگ فار بگنرز، ڈیجیٹل فوٹوگرافی، سارنگ پلیئنگ، چلڈرن بک السٹریشن، جیولری میکنگ ، گٹار پلیئنگ، تھیٹر، ڈیجیٹل میڈیا جرنلزم، بیسک ڈرافٹنگ، میوزک اور پرنٹ میکنگ بھی شامل ہیں۔ داخلے کے لئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ16 جولائی 2024 مقررکی گئی ہے۔ داخلہ فارم این سی اے کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا ہے کہ این سی اے اپنے آوٹ ریچ پروگرام کے تحت شہریوں کو ہنرمند بنارہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی امید ہے سمر کیمپ سے بڑی تعداد میں ملک کے طول و عرض سے شہری مختلف ہنر سیکھنے آئیں گے۔