رپورٹ: محمد عامر صدیق۔
پاک اسٹرین ایسوسی ایشن (PAA)(.پی اے اے) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ سر پرست اعلیٰ میاں خلیل احمد کی زیر صدارت اسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بروز اتوار 19 مئی کو مقامی ریسٹورینٹ کینٹ 15 ڈسٹرکٹ میں منعقد کی گئی۔میٹنگ کا باقاعدہ اغاز قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ماہانہ میٹنگ میں کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی۔ اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کے لیے عید ملن پارٹی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ عید ملن پارٹی کے پروگرام کے حوالے سے ٹارگٹس تمام ممبران کو دیئے گئے۔ تمام ممبران نے اپنے اپنے ٹارگٹس کو مکمل کرنے اور بہتر انداز میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ میٹنگ میں آئندہ کے لیے ایجنڈا بھی تیار کیا گیا اور آئندہ ہونے والی میٹنگوں کو لے کر بھی پروگرام تیار کیا گیا۔ سرپرست اعلیٰ میاں خلیل احمد نے نئے شامل ہونے والے ممبران کو خوش آمدید کہا۔ میٹنگ کے اختتام پر تنظیم کے صدر قمر حسین چوہدری کی جانب سے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال کرنے اور اجلاس میں طے پانے والے اقدامات کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اختتام میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی اور تنظیم کے صدر کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔