رپورٹ :محمد عامر صدیق
آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی/20 کرکٹ 2024 کی افتتائی تقریب یکم مئی دوپہر 12:30 بجے سیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔ جس میں سفیر پاکستان افتاب احمد کھوکھر اور مختلف ممالک کے سفیروں جن میں سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش اور سفارت خانہ بھارت کے کونسلر شامل تھے۔اس موقع پر بہت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی اور انٹرنیشنل کمیونٹی نے شرکت کی۔ مختلف ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی بھی یہاں موجود تھے۔ سفیر پاکستان افتاب احمد کھوکھر اور دوسرے سفیروں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور خود گراؤنڈ میں جا کر ان سب سے ملاقات کی۔ اپنے خصوصی بیان میں سفیر پاکستان افتاب احمد نے کہا۔کہ پاکستان، آسٹریا میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔مزید ان کا کہنا تھا۔اسٹریا میں کرکٹ کی مکمل وقار کی بحالی کے لیے اسٹریا حکومت، اسپورٹس تنظیموں اور صحافی تنظیموں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارا ملک پاکستان کھیلوں کے حوالے سے پرامن ملک ہے۔ کھلاڑی امن کے سفیر اور قوم کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹریا میں کرکٹ کھیلوں میں پاکستانیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ مختلف ملکوں کے سفیروں نے اس موقع پر کہا کہ ہم آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں اور ہمارے سفارت خانوں کے دروازے ہمیشہ کھلاڑیوں کے لیے کھلے ہیں۔ افتتائی تقریب میں باقاعدہ طور پر کیک کاٹا گیا اور اسٹریا کا قومی ترانہ بھی سنایا گیا۔ اس حوالے سے مختلف سفارت خانوں کے سفیروں کو باقاعدہ طور پر اسٹریا کی قومی ٹیم کے حوالے سے بتایا گیا جس میں کہا گیا کہ آسٹریا کی قومی کرکٹ ٹیم مردوں کی ٹیم ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں جمہوریہ آسٹریا کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس ٹیم کو آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن نے منظم کیا ہے، جو 1992ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی کا الحاق شدہ رکن اور 2017ء میں ایسوسی ایٹ ممبر بنا۔آسٹریا کی قومی ٹیم نے 1990ء میں گرنسی میں یورپی کرکٹ کھلاڑی کپ میں اپنا بین الاقوامی آغاز کیا۔ اس کے بعد سے یہ باقاعدگی سے یورپی کرکٹ کونسل کے ٹورنامنٹس میں حصہ لیتا ہے، عام طور پر لوئر ڈویژنوں میں اور اکثر دیگر یورپی ممالک کے خلاف دو طرفہ سیریز بھی کھیلتا ہے۔افتتائی تقریب کے اخر میں آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام مہمانوں کا پروگرام میں انے کا شکریہ ادا کیا گیا۔