سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر اچھے اور مخلص دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے، اپوزیشن کو منفی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے:

سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر اچھے اور مخلص دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے، اپوزیشن کو منفی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے:

امتیاز حسین (چیف ایگزیکٹو وقاص انٹر پرائزز/ گرین شائن فرٹیلائزر/ کوارڈی نیٹر ایوان صنعت و تجارت منڈی بہاء الدین)

سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی سود مند ہے۔ سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر مشکل وقت میں ہمارا ہاتھ تھاما ہے جو اُس کی مخلص دوستی کی بڑی مثال ہے۔ اِن خیالات کا اظہار امتیاز حسین (چیف ایگزیکٹو وقاص انٹر پرائزز/ گرین شائن فرٹیلائزر/ کوارڈی نیٹر ایوان صنعت و تجارت منڈی بہاء الدین) نے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ ایسے وقت میں چین اور سعودی عرب کی طرف سے بڑی انویسٹمنٹ آنا بے حد خوش آئند ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ اسلامی بھائی اور مخلص دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ایسے میں ہماری اپوزیشن جماعت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان دینا افسوس ناک ہے اِس طرح دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثرات پڑنے کا اندیشہ ہے۔ ہمیں ہمیشہ اپنے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد سے آگے رکھنا چاہیے۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اور بہت سے ایشو موجود ہیں۔ ہمیں اپنے بین الاقوامی تعلقات کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا چاہیے۔
امتیاز حسین نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد دیگر ممالک بھی یہاں انویسٹمنٹ کرنے آئیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بلندی بھی بزنس کمیونٹی کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔ ہمارے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی مارچ کے مہینے میں ریکارڈ زرِمبادلہ بھیجا ہے جو اُن کا حکومت اور ملکی سسٹم پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ایسے میں منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست ہو رہی ہے۔ امتیاز حسین نے کہا کہ ہمیں اپنی ایکسپورٹس میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور اِس کیلئے حکومت جتنا ریلیف دے سکتی ہے وہ دے تاکہ بزنس کمیونٹی اِس طرف راغب ہو اور اپنی پروڈکٹس کو بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچائیں یہی معیشت کو بہتر کرنے کا واحد طریقہ ہے۔