رپورٹ محمد عاشق پٹھان
شکارپور پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ؛ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.
پولیس مقابلہ تھانہ خان پور کی حدود لکڑا ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر ہوا۔
2 ڈاکو قومی شاہراہ پر واردات کی کوشش کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک ڈاکو کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے شکارپور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت گاؤں عالم خان جتوئی کے رہائشی علی بخش عرف علو ولد محب جتوئی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت سائین بخش ولد الہی بخش جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی شکارپور کی ہدایات پر پولیس کی بھاری علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔
ہلاک اور زخمی ڈاکوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے پولیس پارٹی کے لئے شاباش، نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایات۔