28مئی یوم تکبیر۔۔ جھکے تھے نہ کبھی جھکیں گے: عالم اسلام کی پہلی جوہری طاقت بننے کے 25 برس
جھکے تھے نہ کبھی جھکیں گے۔۔۔عالم اسلام کی پہلی جوہری طاقت بننے کے 25 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں کل ’’ یوم تکبیر‘‘ ملی جو ش و جذ بے سے منا یا جا ئے گا۔ یوم تکبیر، ملکی تاریخ میں ایک ایسےجرات مندانہ فیصلے کادن ہے جب پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اورپوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔یہ صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لئےایک عظیم فتح کادن ہے۔
پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو کامیاب ایٹمی تجربات کئے تھے۔
===========================
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے معاشی مشکلات سے نمٹنے اور معیشت کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔
امریکی سفیرنے دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
=============================
کیپٹل ہِل پر حملے کے سرغنہ اور کارندوں کو سزا جمہوری احتجاج اور ریاست پر حملے میں فرق ظاہر کرتی ہے،وزیر اطلاعات
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکہ میں کیپٹل ہِل پر حملے کے سرغنہ اور کارندوں کو سزا جمہوری احتجاج اور ریاست پر حملے میں فرق ظاہر کرتی ہے۔اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آئین، قانون پامال کرکے قومی علامات کی بے حرمتی امریکہ ، برطانیہ یا پاکستان میں، اسے کوئی ریاست برداشت نہیں کرتی ۔پاکستانی مسلح جتھوں کے وکیلوں اور ٹھیکے داروں کو امریکہ سے ہی جواب مل گیا ہے۔
============================
بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز
حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================