عمر ایوب خان پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مقرر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے اسد عمر کی جانب سے استعفے کے بعد عمر ایوب خان کو پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں تمام عہدیداروں، کارکنوں اور ارکان سے ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے عمر ایوب کے ساتھ تعاون کریں۔

===========================

بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================