فیصل واوڈا نے علی زیدی کو گٹر کا کیڑا کہہ دیا – اگلے 72 گھنٹے میں 1 اور کیڑا چھوڑ جائے گا۔فیصل واوڈا


پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے آج ہی پارٹی چھوڑنے والے علی زیدی کو گٹر کا کیڑا کہہ دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم کومسلسل کہتا رہا، اب خود کیڑے اورسانپوں کی اصلیت دیکھ لیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں عمران خان کو بچانے کیلئے پارٹی سے نکالا گیا اور یہ سب اپنی جان بچانے کیلئے خان کو چھوڑ کرنکل رہے ہیں۔
اس گٹر کے کیڑے کی باتیں یاد ہیں نہ آپ کو۔ The End کہنے والے کا خود The End ہو گیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اگلے 72 گھنٹے میں 1 اور کیڑا چھوڑ جائیگا۔

آج پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ علی زیدی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے،ملک کی خدمت کیلئے ہی سیاست میں آیا تھا۔

9 مئی کے واقعات کی مذمت پہلے بھی کر چکا ہوں اور دوبارہ مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں،افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے۔ 9 مئی کو جو ہوا وہ بہت غلط ہوا،واقعات میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک لانا ضروری ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف سندھ کی صدارت اور دیگر پارٹی عہدوں سے بھی استعفٰی دیتا ہوں،میں پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں ابرارالحق اور سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا تھا، ابرارالحق نے کہا کہ سیاست میں وقت ضائع کرنے کی بجائے سوشل ورک پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔
=====================

بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================