کیا سندھ کا محکمہ آبپاشی تیز بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ؟
تیز بارشیں وقت سے پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں گزشتہ برس کی طوفانی بارشوں اور سیلابی نقصانات نے جو تباہی مچائی اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ابھی تک بحالی کے کام جاری ہیں اوپر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس مرتبہ موسم سرما میں جتنی زیادہ برف پڑی ہے اس کے پیش نظر خیال کیا جا رہا ہے کہ گرمی بھی زیادہ پڑے گی گلیشیئر پگھل نا شروع ہو گئے ہیں دریا میں بھی پانی زیادہ آئے گا اور اگر آسمان سے بارش زیادہ برسی تو پھر نئے چیلنج درپیش ہوں گے پڑوسی ملک بھارت میں تیز طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے آسمانی بجلی گرنے سے وہاں چودہ آواز ہوگئی ہیں سندھ میں بھی دو اموات ہوئی ہیں جبکہ بلوچستان میں دوبارہ ندی نالوں میں طغیانی ہے پانچ افراد کی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے حب ندی کے متبادل راستے ڈوب گئے ہیں خضدار میں ٹریفک کی روانی معطل ہوئی ہے پنجاب میں کوہ سلیمان سے آنے والے ریلے ہمیشہ کی طرح اپنے ساتھ تباہی لا رہے ہیں آنے والے دنوں میں سندھ کا امتحان بھی شروع ہونے والا ہے زیادہ بارشوں اور زیادہ پانی کے لئے کیا سندھ کا محکمہ آبپاشی تیار ہے ؟
سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو اس اعتبار سے مبارکباد کے حقدار ہیں کہ انہوں نے گزشتہ ایک برس سیلاب کے بعد کوئی دن آرام سے نہیں بیٹھے بلکہ متاثرہ علاقوں اور دیگر علاقوں کے دورے پر رہے وہ اس صورتحال کا خود معائنہ کیا ضروری احکامات دیے اور مختلف منصوبے شروع کر آئے اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی نگرانی کرتے رہے بار بار مختلف مقامات پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا جس کی وجہ سے محکمے کی مشینری متحرک اور فعال نظر آئی سندھ کے سیکرٹری آبپاشی سہیل قریشی نے بھی تمام افسران اور مطالبہ انجینئرز کو متحرک رکھا مجموعی طور پر محکمہ آبپاشی کافی سرگرم اور متحرک نظر آیا لیکن چیلنج چھوٹا نہیں ہے آنے والے دنوں میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اس کا مطلب ہے کہ پہلے سے تباہ حال اور کمزور سسٹم پر ایک مرتبہ پھر بوجھ پڑے گا اور متعلقہ افسران اور عملے کو اپنی بھرپور صلاحیتوں اور تجربے کا زبردست مظاہرہ کرنا ہوگا ایک مرتبہ پھر یہ افسران اور ان کے گھر والے ذہنی طور پر تیار ہو جائیں کہ بارشوں کا سیزن دریا نہرو اور جھیلوں کے کناروں پر گزرے گا وہاں دن رات کام کرنا ہوگا نگرانی کرنی ہوگی ضروری کام جاری رکھنا ہوگا مطلوبہ مشینری وہاں پہنچا نئی ہوگی اس کو قابل استعمال حالت میں رکھنا ہوگا اور کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی اور کوتاہی کی گنجائش نہیں ہوگی ۔
سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود بھی مختلف علاقوں میں جا چکے ہیں پورا سال اب انہوں نے کور کیا متاثرہ علاقوں کے بار بار دورے کیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ساتھ لے کر گئے وزیراعظم شہباز شریف کو صورتحال سے باخبر رکھا وزیراعظم کے ساتھ بھی متاثرہ علاقوں کے دورے کیے ۔سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی پوری طرح متحرک اور فعال رہے ان کا اپنا علاقہ اور دیگر علاقے ڈوبے ہوئے تھے انہوں نے بی اگلی مرتبہ بہتر انتظامات پر زور دیا اور ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا سابق صدر آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر نوابشاہ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی انہیں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں اور آنے والے سیزن کے حوالے سے عوامی خدشات اور حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہی ہے ۔ ضروری کاموں کی ہدایت کی جاتی ہے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے دیکھنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ کا محکمہ آپ پاشی کیسی کارکردگی دکھاتا ہے ؟ سیاسی مخالفین تو محکمہ آبپاشی کو آڑے ہاتھوں لیئے ہوئے ہیں اور کافی تنقید کی جاتی ہے بعض علاقوں میں محکمہ کی کارکردگی اور افسران کی کرپشن کے حوالے سے میڈیا میں بھی کافی شور مچا ہوا ہے لیکن صوبائی حکومت نے محکمے کی کالی بھیڑوں کے خلاف ہمیشہ شکایات سامنے آنے پر فوری کاروائی کی ہے اور محکمے کی کارکردگی کو مجموعی طور پر بہتر اور اطمینان وقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ توقع کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ محکمہ آبپاشی مزید بہتر کارکردگی دکھائے گا ۔
================================