ادارۃ المصطفی آسٹریا ویانا میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے زکر و نعت کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا
============================

“سوہنا آیا تے سج گئے نیں گلیاں بازار‘‘۔۔!ربیع الاوّل کا مبارک مہینہ شروع ہوتے ہی پر مسرت ہر جانب سے ایسی ہی پر مسرت صدائیں گونجنیں لگتی ہیں۔ہر خاص عام نبی کریم ؐ سے اپنی محبت اور عشق کو ظاہر کرنے کے لئے کبھی نعتیاں محفلوں تو کبھی گلیوں کو سجانے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی

ادارۃ المصطفی آسٹریا ویانا میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے زکر و نعت کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،مذہبی،سماجی ،رفاہی ،اسپورٹس اور تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا ۔تقریب کا آغاز عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نعت شریف کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں

یورپ کے معروف نعت خواں، غلام مصطفی نعیمی، شہر یار خان،حاجی اکبر علی،خلد عباس،محمد ربانی،آفتاب سیفی, حفیظ اللہ قادری اور محمد یونس شامل تھے۔ مختصر خطاب عبدالرحمن شاہ نے کیا۔ محفل میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر راجہ اظہر سیالوی نے کہا ماہ ربیع الاول کے آغاز سے ہی


دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے مراکز کا رنگ دیکھنے والا ہوتا ہے۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محافل و ضیافت میلاد کی تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی منانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ دنیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔یہ بات ذہن نشین رہے کہ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج کے مسلمان ہی نہیں مناتے بلکہ ماضی بعید اور قریب میں بھی انتہائی گرم جوشی اور اہتمام کے ساتھ یہ دن منایا جاتا رہا ہے۔ آپ ﷺ کی ذات مقدسہ کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے


ہم آپ کی زندگی کو سامنے رکھ کر اپنی زندگیاں آسان کرسکتے ہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہیں اس پر ہمیں ذات باری تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہیے۔ آخر میں درودو اسلام پیش کرنے کے بعد اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ پاکستان کی ترقی اور

خوشخالی ،امن و امان کیلیے خصوصی دعا کی گی ۔ آخر میں ادارۃ المصطفی آسٹریا ویانا کے صدر بابا غظنفر علی شاہ نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے زکر و نعت کی محفل کی محفل میں انھوں نے شرکت کی۔
=======================