آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام چہلم شہداء کربلا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس اعزا منعقد…..


رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا
============================

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام گیارہ ڈسٹرکٹ میں بسلسلہ چہلم شہداء کربلا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس اعزا منعقد کی گی

جس میں مردوں و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مجلس کا آغاز آغا یعقوبی کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ مقامی زاکرین اہلبیت ناد علی۔ احسن رضا۔ اور دیگر زاکرین اہلبیت نے فضائل و مصائب بیان کیے۔ مولانا سید نیاز حسین نقوی نے شہداء کربلا امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھی کے فضائل و مصائب بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے رائے حق پر شہادت قبول کر کے دنیا کو بتادیا کہ ظلم کے آگے

ڈٹ جاؤ کبھی سمجھوتا نہ کرو ۔ آج یزید فاسق کا نام نہیں ہر طرف لبیک یاحسین کی سدایں بلند ہے ۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنے نانا کے دین کی خاطر اپنا بھرا گھر رائے خدا پر قربان کر دیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔

مجلس کے اختتام پر ماتم داری اور نیاز تقسیم کی گئ۔ اور مولانا سید نیاز حسین نقوی کی امامت میں نماز مغربین ادا کی گی۔
================================