پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے سفارتخانہ پاکستان میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کا اجلاس متاثرین سیلاب کی فراخدلانہ امداد پر عزت مآب سفیر پاکستان کا اظہار ٹشکر


کویت( رپورٹ: طارق اقبال سے )
کویت میں عزت مآب سفیر پاکستان ملک محمد فاروق کی زیر صدارت کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کی سرکردہ شخصیات کا ایک اجلاس گزشتہ دنوں سفارتخانہ پاکستان میں منعقد ہوا۔ عزت مآب سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے کمیونٹی کے نمائندوں کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صرف کثیر تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے

بلکہ بڑی تعداد میں مویشی بھی موت کے منہ میں چلے گئے لاتعداد مکانات بھی سیلاب کی نذر ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کویت حکومت اور خیراتی اداروں بشمول


کویت ہلال احمر سوسائٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان میں آفت زدگان کی امداد کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے حکومت اور پاکستانی عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور دل کھول کر امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا

اور وعدہ کیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔عزت مآب سفیر ہاکستان ملک محمد فاروق نے بتایا کہ مختلف پاکستانی غیرسرکاری تنظیمیں اور خیراتی ادارے پاکستانی بھائیوں سے رابطے میں ہیں اور متاثرین سیلاب کے مصائب کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔


==============================