کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام،، روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ،، کے بارے میں سیمنار
شرکاء کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور رقوم کی آسان ترسیل کے بارے میں بریفنگ دی گئی
کویت: (طارق اقبال ‘ نمائندہ جیوے پاکستان ڈاٹ کام ) کویت میں سفارتخانہ پاکستان نےگزشتہ دنوں میزان بینک کے نمائندوں کے ساتھ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ( آر ڈی اے ) کے عنوان سے سفارتخانہ میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا جس میں کویت میں پاکستانی میڈیکل پروفیشنلز اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی
۔شرکاء کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور اکاؤنٹ رکھنے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ سرمایہ کاری کے مواقع اور پاکستان میں رقوم کی ترسیل کے سلسلہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی گئیں ۔
بریفنگ کے بعد سوالات کا سلسلہ شروع ہوا۔میزان بینک کے ماہرین نے ، جو خصوصی طور پر بریفنگ میں شرکت کر رہے تھے، شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔
عزت مآب سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے اختتامی کلمات میں کسی پریشانی کے بغیر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعہ رقوم کی بڑی آسانی سے ترسیل کے بارے
میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر امداد کریں۔
============================