ادارہ شماریات کے حالیہ سروے کے مطابق لاڑکانہ میں 3 لاکھ گھر ہیں، طارق منظور، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ
شدید بارشوں کی وجہ سے 3 لاکھ میں سے دو لاکھ گھر مکمل اور جزوی طور پر متاثر ہوئے، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ
چند متاثرین اپنے رشتیداروں کے پاس چلے گئے جبکہ سوا لاکھ فیملیز نے اسکولز اور روڈ راستوں پر پناہ لی ہے، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ
بارشوں کے باعث 18 ہزار دیہات زیر آب ہیں،
گھر منہدم ہونے سے 50 افراد ہلاک جبکہ پانچ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ
متاثرین کی امداد کے لیے آنے والے سامان کو راستوں میں لوٹا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ
جسے پروٹیکشن دے کے ذریعے محفوظ جگہ پر رکھ کر محفوظ طریقے سے تقسیم کرنا پڑتا ہے، ڈپٹی کمشنر
اس مشکل گھڑی میں مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں، ڈپٹی کمشنر کی اپیل
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار کی امدادی رقم کی تقسیم میں کٹوتی کی شکایت ہیں، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ
اس مشکل گھڑی میں جو بھی بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم میں کٹوتی کرتا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر
رپورٹ عاشق پٹھان