گریٹ ماسٹر سر قمر صدیق گجر صاحب کی زیر صدارت قیو ایس بانڈو مارشل آ رٹ اکیڈمی انٹرنیشنل ہیڈکوارٹر کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بذریعہ ویبینار منعقد ہوا.
جس میں چیف انسٹرکٹر انٹرنیشنل سر چوہدری عامر صدیق نے آ سٹریا سے، چیف انسٹرکٹر پاکستان سیّد محمد علی شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے
کراچی سے، چیف انسٹرکٹر گرلز مس ہدا۔ چوہدری نے کراچی سے، چیف انسٹرکٹر پنجاب سر ذوالفقار نے لاہورسے اور ممبر ایگزیکٹو کونسل
سر شفیق ہاشمی نے کشمیر سے اور دیگر ڈویژنل چیف انسٹرکٹرز و ممبر ایگزیکٹو کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں قیو ایس بانڈو مارشل آ رٹ نیشنل چیمپئن شپ 2022 کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا اور نیشنل چیمپئن شپ کے
انعقاد کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق جمعہ ہفتہ اور اتوار 23,24,25 دسمبر 2022 کو فیصل آباد پنجاب میں منعقد ہو گی۔
چیف آرگنائزر۔بلیک بیلٹ 2 ڈان رانا محمد سعید فیصل آباد ۔
منجانب
چیف انسٹرکٹر پاکستان
سید محمد علی شاہ کاظمی ایڈووکیٹ
=================================