کپتان نے امریکا میں لابنگ کے لیے جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا اس پر پی ٹی آئی کی جانب سے اسد مجید نے دستخط 22 مارچ کو کیے اور 27 مارچ کو نام نہاد امریکی سازش کا خط لہرا دیا گیا ، ظفر نقوی کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مشہور پروگرام کرنے والے ظفر نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک طرف عمران خان امریکی سازش کا شور مچا رہے تھے تو دوسری طرف امریکہ میں لابنگ کرنے کے لیے جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا اس پر دستخط اسد مجید نے 22 مارچ کو کر دیے تھے اور 27 مارچ کو نام نہاد امریکی سازش کا خط لہرایا گیا انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسد مجید تو حکومتِ پاکستان کی جانب سے سفارت کاری کے میدان میں سرکاری ڈیوٹی ادا کر رہے تھے پھر انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے دستخط کیسے کیے ؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں لانچ کرنے کے لئے جس کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں اس کا ایک مالک اسلام آباد میں امریکی
سی آئی اے کا اسٹیشن ہیڈ رہ چکا یے۔ آگے چل کر پی ٹی آئی کی جانب سے لانے کے لیے کیے گئے معاہدے کے حوالے سے بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی۔ اپنے پروگرام میں ظفر نقوی نے اور کیا کچھ بتایا آئیے آپ خود دیکھئے اور سنیے ۔
============================