لاڑکانہ میں قومپرست جماعتوں کے 200 سے زائد رہنماؤں اور کارکنان نے قومپرست جماعتوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،

لاڑکانہ۔ محمد عاشق خان
=======


لاڑکانہ میں قومپرست جماعتوں کے 200 سے زائد رہنماؤں اور کارکنان نے قومپرست جماعتوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومپرست رہنماؤں آزاد جروار اور دریا خان مستوئی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کہا کہ ملک دشمن قومپرست جماعتوں صرف نوجوانوں کو گمراہ کر کے ملک کے خلاف استعمال کر رہی ہیں، قومپرست جماعتوں نے ہمیشہ پاک چائینہ ایکانمک کوریڈور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، قومپرست حماعتوں نے نوجوانوں کو ملک کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال کیا، آج ہم تمام کلعدموں سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، آج سے ہم پاکستان کے بقا اور ترقی کے لیے اپنی زندگی صرف کریں گے۔

=========================