رپورٹ محمد عامر صدیق آسٹریا
پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر آسٹریا کے شہر (گامندن سی) میں میاں عدیل کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں آسٹریا کے شہر لینز بھر سے تارکین وطن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میاں عدیل کا کہنا تھا۔ ہم سب کو ثابت قدم رہ کر
ملک کی خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے. تارکین وطن نے اپنے کلمات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے
نقش قدم پر چلتے ہوۓ پاکستان کے لٔیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارے نوجوانوں, کھلاڑیوں اور کوہ پیماؤں نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں
جو ملک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاک آسٹریا تعلقات ایک خاص نوعیت کے حامل ہیں انہوں نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں ہندوستان کے
غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں اپنے بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور پاکستان ہر طور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی محاذوں پر ان کے حق خودارادیت کے منصفانہ مقصد کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر میاں عدیل،مزمل جاوید،علی گجر،ذوالقرنین خان،
تجمل حسین ،زمان باجوا اور اور سعید احمد نے خصوصی پیغامات اپنے ملک پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی ہیں انہیں دیے۔آخر میں چودہ اگست کے حوالے سے کیک کاٹا گیا میاں عدیل نے تمام لوگوں کا پروگرام میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔
============================