رپورٹ: آسٹریا ویانا محمد عامر صدیق۔
آسٹریا میں 14 اگست پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں قائم مقام سفیر پاکستان عدیل آفریدی کی زیر سرپرستی پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و بچوں اور بڑوں نے آسٹریا بھر کے مختلف شہروں سے
پاکستان کی محبت میں تقریب میں شرکت کرکے پیارے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ آسٹریا میں پاکستان کے قائم مقام سفیر پاکستان عدیل آفریدی نے قومی سبز ہلالی پرچم لہرایا اور یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام صدر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔
اس سے قبل جشن یوم آزادی کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ہیڈ آف چانسلری نے
ادا کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو جشن یوم آزادی پاکستان کی مبارک باد پیش کی اور تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں یوم آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا۔
==============================