ریاض ( ناظم علی ) سعودی دارالحکومت ریاض میں معروف صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان ریاض کے اسسٹنٹ ویلفیئر اتاشی سعید اللہ خان کے اعزاز میں الوداعی نشست کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں صحافیوں اور کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی تقریب سے معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے سعید اللہ خان کی
کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعید اللہ خان اپنی مثالی خدمت کی وجہ سے کمیونٹی کے دلوں پر دوستی کے گہرے نقش چھوڑ کر جارہے ہے کمیونٹی کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید اللہ خان نے کہا کہ سعودی عرب میں قیام بڑا خوشگوار رہا سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بڑی محب وطن ہے پاکستان جاکر بھی ملک وقوم کی خدمت اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ جاری رکھوں گا انجینئر محمد ادریس نے کہا کہ سعید اللہ خان نے کمیونٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں شاندار انداز میں سر انجام دیں ان کی بے لوث خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا تقریب سے ؛ اسسٹنٹ ویلفیئر اتاشی عبدالوحید شاہ ،بزنس مین عفان خان ، پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم القصیم ریجن کے صدر ارشد علی غوری ؛ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناظم علی ، پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے
مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند ؛ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعید اللہ خان نے مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سر انجام دیئے جو قابل ستائش ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب کے آخر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے سعید اللہ خان کو یادگاری شیلڈ دی گئی جبکہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم القصیم ریجن کے صدر ارشد علی غوری کو انکی اعلی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ دی گئی تقریب کے آخر میں سعودی عرب پاکستان سمیت امت مسلمہ کی خوشحالی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی
=======================================