پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے ویانا میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔


رپورٹ محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا
===============================


آسٹریا ویانا صحیح معنوں میں ایک بین الاقوامی شہر ہے ۔ تاریخی پس ِمنظر سے قطع نظراِس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔یہاں تارکینِ وطن کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔یہ حقیقت اور زیادہ نکھر کر اُس وقت سامنے آتی ہے جب مختلف کمیونٹی کے لوگ یہاں اپنی اپنی قومی تقریبات یا تہوار مناتے ہیں۔ عید الاضحی مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت کا دن ہے۔ چناچہ، عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اپنے روایتی لباس زیب تن کیے ایک ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں، جو منظر دیکھنے والے کو سکون و سرور بخشتا ہے۔


پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے ویانا میں دریا کے سامنے بمقام دوناوبرو فلوریڈز دورف 21 ڈسٹرکٹ میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی،سیاسی،رفاہی،اسپورٹس تاجر برادری،فیملیز اور بچوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر ،سفارتخانے کا دیگر عملہ اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

عید ملن پارٹی کے مہتمم اور میزبان پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر غلام مصطفی بلوچ، سرپرست الحاج محمد اکرم بٹ،نائب صدر حاجی قمر چوہدری ،نائب صدر الطاف جمال مغل،سید غالب حسین شاہ،الحاج شیخ وحید احمد،محمد محسن بلوچ،ندیم چوہدری

،مہر عبدالستار،چوہدری امجد چھٹہ،امجد بھٹی ،حاجی غلام اظہر ،پروفیسر شوکت اعوان، الحاج خواجہ نسیم،محمد وسیم،رانا ادریس،عاصم شہزاد،ریاض بلوچ اور دیگر


ممبران شامل تھے۔ عید ملن پارٹی میں بچے بڑے خواتین رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جن کی سج دھج نے پارٹی کو چار چاند لگا دیئے۔ شرکاء عید ملن نے کہا کہ عیدِ قربان ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔ لہذا ہمیں مستحقین کی ہر ممکن امداد کرنی چاہیے۔ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے تو انسان کو اپنے اور اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کے علاوہ سماج کی فلاح کے لیے بھی کام کرنا چاہیے۔مزید ان کا کہنا تھا۔کہ آسٹریا ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم آسٹریا قیادت کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس عید ملن پارٹی میں میزبان نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور عید سعید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، عید خوشی اور مسرت


کے اظہار کا دن ہے اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم خوشیوں کو اجتماعی طور پر منائیں تاکہ پورا معاشرہ مسرور اور مطمئن ہو۔ پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر غلام مصطفی بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی شکر اور خوشی کا تہوار ہے۔ پاک فرینڈز آسٹریا کا ایک مقصد آپس میں محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہے اور آج کے اس پرمسرت دن کے موقع پر ہم یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر مثبت معاشرے کی تعمیر میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔عید ملن پارٹی میں مزیدار روایتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئ۔ آخر میں پاک فرینڈ آسٹریا کی جانب سے تمام لوگوں کا عید ملن پارٹی میں آنے کا شکریہ ادا کیا گیا۔
=========================================================