کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
========================


وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی پاکستان بزنس کلب فورم کی جانب سے منعقد کیے گئے نیشنز لیڈر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت فرمائی۔ پاکستان بزنس کلب فورم کے چیئرمین زید اختر کی جانب سے سید ناصر حسین شاہ کو خوش امدید کہا گیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے شرکا میں ایوارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان بزنس کلب فورم کی جانب سے سید ناصر حسین شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی.

=========================

مورخہ 16 دسمبر

پاکستان پیپلز پارٹی پورے صوبے میں بلاتفریق خدمات انجام دے رہی ہے،ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور میٸر کراچی مرتضٰی وہاب نے کلری گراٸونڈ مولوی عثمان پارک کی تزٸین و آراٸش کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی مورخہ 16 دسمبر ، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لیاری کے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی سے پیار کرتے ہیں تعلیم کے حولے سے بھی لیاری میں کام ہورہا ہے پبلک پراٸیوٹ پارٹنر شپ کے تحت تعلیم کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے 400 ملین روپے کی مالیت سے اس منصوبے کو مکمل کیا جاۓ گا یہ بات انہوں نے منگل کے روز لیاری کلری گراٸونڈ میں مولوی عثمان پارک کی تزٸین آراٸش کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہی اس موقعہ پر میٸر کراچی مرتضٰی وہاب اراکین سندھ اسمبلی اور دیگر شریک تھے انہوں نے کہا کہ پارک کی تعمیر سے مقامی افراد کو تفریح کا بہترین موقع فراہم ہوگا پارک میں بچوں ، بوڑھوں ،خواتین اور نوجوانوں کے لیے تفریح کی تمام سہولیات فراہم کی جاٸیں گی آر او پلانٹ،چینجنگ رومز اور واش روم کی سہولیات تعمیر کی جارہی ہیں لیاری جنرل میٹرنٹی ہوم کی بھی تزٸین و آراٸش کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ سندھ عوام کے لیے دن رات کام کررہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی پورے صوبے میں بلاتفریق رنگ و نسل خدمات انجام دے رہی ہے چیٸرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کراچی میں ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جارہا ہے لیاری میں زیادہ تر منصوبے یوتھ کے لیے شروع کیے جارہے ہیں لیاری بلاول بھٹو زرداری کے دل کے قریب ہے اس موقع پر میٸر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ یوتھ کے لیے بھرپور منصوبے شروع کیے جاٸیں پانچ ارب روپے کی لاگت سے منصوبے لیاری میں شروع کیے جارہے ہیں تمام تر انفرااسٹریکچر کی بحالی پر فوکس کیا جارہا ہے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 10ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کا منصوبہ لیاری کے لیے شروع کیا جاۓ گا بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے ”ترقی یافتہ کراچی،پرامن کراچی“ اسی وژن سے دشمن خاٸف ہے،انہوں نے کہا کہ کے تھری والی لاٸن مکمل ہونے سے لیاری کو دس ایم جی ڈی پانی معمول کے مطابق ملے گا، مودی دھرندر،دھرندر اس لیے کرتا ہے کہ وہ بلاول بھٹو سے خاٸف ہے ہم لیاری کو کراچی کا ایک ماڈل علاقہ بنا کر دیں گے